• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ تحفے کی ملکیت اسی کی ہوتی ہے جس کو ملتا ہے، شاہد خاقان

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ تحفے کی ملکیت حکومت پاکستان کے پاس نہیں ہوتی، تحفے کی ملکیت اس شخص کی ہوتی ہے جس کو تحفہ ملتا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں، سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے، تحفے کو حاصل کرنے کیلئے قانون کے مطابق رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہون نے کہا کہ توشہ خانہ تحفے کی رقم کا تعین حکومت پاکستان ہی کرتی ہے، حکومت پاکستان اگر یہ سمجھتی ہے کہ میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا یا رقم ادا نہیں کی تو میرے خلاف ضرور کارروائی کرے۔
اہم خبریں سے مزید