اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت میں گذشتہ روز کے مقدمات کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے بدھ کو صرف فوری نوعیت کے مقدات کی سماعت کی۔ عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست بھی ڈی لسٹ کر دی گئی جس کی آئندہ تاریخ سماعت بعد میں مقرر ہو گی۔