لاہور (نمائندہ جنگ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمان سے ڈی پورٹ کیے گئے افغان باشندے نور اسلام کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر WY343 سے لاہور پہنچا اور کارروائی ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کی، دوران تلاشی ملزم سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔