• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی محمد لہڑی کا انتقال نا قابل تلافی نقصان ہے، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نےایک بیان میں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق نائب ناظم کوئٹہ اور آل بلوچستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ولی محمد لہڑی کے نا گہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئےاسے پارٹی اور علاقے کے عوام کیلئے ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حاجی ولی محمد لہڑی سیاسی سماجی خدمات بلاخصوصی سریاب اور باالعموم کوئٹہ کے عوام کیلئے ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل لالچ سے بالا تر ہو کر لوگوں کو آپس میں شیر و شکر کرانے اتحاد و اتفاق امن و آتشی بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا،ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش اور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج و معاشرے میں ایسے بہت کم لوگ پیدا ہوتے ہیں جو اپنی ذات خاندا ن اور قبیلے سے بالا تر ہو کر نہتے غریب انسانوں کی خدمت کو اولیت دیتے ہوئے اپنی زندگی کو وقف کرتے ہوئے جد وجہد میں گزارتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید