• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم ڈار 22 سال امپائرنگ کے بعد ایلیٹ پینل سے دستبردار

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے احسن رضاکو آئی سی سی نے ترقی دیتے ہوئے اپنے ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 19سال خدمات انجام دینے اور ریکارڈ435 انٹر نیشنل میچ سپر وائز کرنے کے بعد علیم ڈار اپنی ذمے داریوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈرین ہولڈ اسٹاک کو بھی ایلیٹ پینل میں ترقی ملی ہے۔ جنرل منیجر آئی سی سی وسیم خان نے کہا کہ سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے ایلیٹ پینل میں امپائروں کی تعداد گیارہ سے بارہ کردی گئی ہے۔2002 میں ایلیٹ پینل میں آنے کے بعد علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچ سپروائز کئے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کادوسرا نمبر ہے۔ احسن رضا آئی سی سی انٹر نیشنل پینل کے امپائر ہیں انہیں 72ٹی ٹوئنٹی، سات ٹیسٹ اور41ون ڈے انٹر نیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ انہیں24-2023 کیلیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے پر پاکستانی امپائر احسن رضا کو مبارک باد دی ہے جبکہ تقریباً بیس سال آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دینے پر علیم ڈار کی خدمات کو شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ علیم ڈار نے طویل کیریئر کے دوران لاتعداد ریکارڈز پاکستان کے نام کئے جبکہ احسن رضا کی پینل میں شمولیت ایک اور اعزاز ہے۔