لاہور(نمائندہ خصوصی)2009میں لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر دھشت گردی کے حملے میں شدید زخمی ہوکر بچنے والے احسن رضا کو بالاخر وہ مقام مل گیا جو ان کی منزل تھی۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر نگ پینل میں آنے والے پاکستانی احسن رضا نے کہا ہے کہ میں نے جب امپائرنگ کا پہلا امتحان دیا تو اس میں فیل ہوگیا۔ لیکن میں نے ہمت نہ ہاری آج مجھے نہیں میرے ملک اور میرے بورڈ کی وجہ سے مجھے اعزاز ملا ہے۔جمعرات کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ علیم ڈار کے کلب پی اینڈ ٹی جیم خانہ کے لئے کھیلتا تھا۔نو سال پہلے امپائرنگ شروع کی۔ہر شعبے کی طرح مجھے ایلیٹ پینل میں آنے کی آرزو تھی جو پوری ہوگئی۔