کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہینزکرکٹ ٹیم نےایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی بدتمیزی کی میچ ریفری سےشکایت کردی ہے۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری نعیم الرشید سے بھارتی کھلاڑیوں خصوصا ہرشت رانا کی شکایت کی گئی ہے۔ میچ ریفری نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے خراب رویہ کے بارے میں اتفاق کیاہے۔ بھارتی میڈیا نے بھی اپنے کھلازیوں کے نامناسب رویہ پر کڑی تنقید کی ہے ایشیا کپ انڈر 19 کپ کے عمان میں میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے فائنل جیتنے کے بعد بدتمیزی کی تھی لیکن میچ ریفری نے ان کے رویے کو نظر انداز کردیا تھا۔