کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، پال والٹر نے 43 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاداب خان اور خضیمہ بن تنویر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے ہدف 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے 51 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوئے کلارک نے 35 اور فخر زمان نے 15 رنز بنائے۔قبل ازیں آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کے پہلے میچ میں گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔ گلف جائنٹس نے 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، ابراہیم زدران نے 53 گیندوں پر 84 اور ڈیوڈ ملر نے 32 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ شارجہ واریئرز 7 وکٹوں پر 161 رنز بناسکی، پال والٹر نے 40 اور محمد نبی نے 39 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، آخری اوور میں الزاری جوزف نے 20 رنز کا دفاع کیا۔