• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 19 کرکٹ اسکواڈز کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ انڈر 19 سے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ون ڈے اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔ چار روزہ اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، حیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد صیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید