کراچی(اسٹاف رپورٹر)دوحا میں ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان شاہینز ٹیم اپنا آخری میچ منگل کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت اور عرب امارات کا میچ بھی ہوگا۔ پیر کو افغانستان نے ہانگ کانگ کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت کے خلاف میچ کے ہیرو حسن نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے، ایسے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، ٹیم میٹنگ میں کھیل کو سادہ رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا، تمام کھلاڑیوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، وکٹ پر گیند گرپ ہونے کی امید تھی، کپتان سے خود بولنگ مانگی، اب باقاعدگی سے بولنگ کی کوشش کروں گا، اہل خانہ کی دعاؤں اور شائقین کی حمایت کا شکر گزار ہوں۔