• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی بھارت کے سامنے مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ پیر کوآخری دن نیوزی لینڈ نے مزاحمت کرتے ہوئے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر239رنز بنائے۔ پلیئر آف دی میچ ہنری نکلوس نے 175 اور31 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے 65، ڈیر ل مچل 49 ناٹ آئوٹ ، راچن رویندرا 37 اور گلین فلپس نے26 ناٹ آئوٹ بنائے۔ میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل کاکہنا تھا کہ وکٹ میں بولرز کیلئے مدد موجود نہ ہو اور گیند بھی جلد نرم پڑ جائے تو وکٹیں لینا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ میں بھی یہ شکایات سامنے آئی تھیں۔ دریں اثنا میچ کے 5 ویں روز کا کھیل دیکھنے کالج کے کچھ طلبہ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ کیمروں نے انہیں ٹی وی اسکرین پر دکھا دیا۔ انہوں نے اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کی تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انہوں نے گیند کو چمکانے کے لیے تھوک (سلائیوا) لگانے پر عائد پابندی کے تسلسل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب ہم کوڈ کے دور سے بہت آگے نکل آئے ہیں لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہمیں ابھی تک گیند کو چمکانے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔

اسپورٹس سے مزید