• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جیمخانہ کرکٹ یکم رمضان سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 36 ویں کراچی جیمخانہ رمضان کر کٹ فیسٹول کا آغاز یکم رمضان المبارک سے کراچی جیمخانہ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 12 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈراز کے مطابق گروپ اے میں اشفاق میموریل، کراچی جیم خانہ وائٹ، این این اسٹرائکرز، کراچی جیم خانہ بلیوز، گروپ بی میں گرئنو سی سی، چودھری سی سی، رنگون والا، کوئٹہ سی سی اور گروپ سی میں سونی ایسو سی ایٹس، عمر ایسوسی ایٹس،ہیروز سی سی اور فیضان اسٹیل شامل ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید