کوئٹہ (نمائندہ جنگ)گوادر کو ایران سے بجلی کی فراہمی کاآغازہوگیا ہے نئی ٹرانسمیشن لائن سے پسنی، جیونی اور ماڑہ کو بجلی بھی فراہم کی جائےگی۔
اس حوالے سے کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایران کے شہر جیکی گور سے مکران کو پہلے ہی 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر( اے ایم آئی) میٹروں کی تنصیب کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔