لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں جمعے کی صبح ہی سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا لیکن شام ہوتے ہی بادل غائب ہوگئے اور موسم میں تبدیلی آگئی ۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ وقت پر شروع ہوگیا۔ چار بجے تک پچ اور آؤٹ فیلد پر کورز تھے لیکن موسم بہتر ہوتے ہی کورز ہٹا دیئے گئے ۔ ہفتے کو فائنل والے دن بھی بارش کا امکان ہے ۔ تاہم فائنل میچ کے لئے اتوار اور پیر کو بھی ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اسٹاف دن بھر گراؤنڈ کو خشک رکھنے رکھنے کیلئے کوشاں رہا ۔ جب کھلاڑی وارم اپ کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے آؤٹ فیلڈ خشک تھی۔ملتان سلطانز نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 8 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔