اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نےسینئرصحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی سے کیس میںپیشرفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے، دوران سماعت مقتول کی والدہ نے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس وقت غلط خبروں،الزامات اور پراپیگنڈہ کی بھر مار ہے،آپ حیران ہو جاتے ہیں کہ جو ارشد شریف کو سپورٹ اور تحفظ دے رہے تھے ان پر بھی الزامات ہیں ،کچھ اور لوگوں پر بھی الزامات ہیں ،ارشدشریف کیس میں پیشرفت نہ ہونے پربہت دکھ ہے۔