• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن شی ملاقات روس، چین تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا، کریملن

ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب صدر شی چن پنگ کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں تعلقات کے نئے باب کاآغاز ہوگا ، دونوں رہنما جامع شراکت داری ، اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور معاشی تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کرینگے ، روس کے صدارتی دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے دور کے آغاز کیلئے معاہدہ پر دستخط ہوں گے جبکہ اس دوران یوکرین کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔ روسی نیوز ایجنسیز کےمطابق روسی صدر کے مشیر اعلیٰ برائے خارجہ امور یوری اشکوو نے بتایا کہ دونوں ممالک ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کریں گے جس میں جامع شراکت داری کو مضبوط کرنے اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور تعلقات کا نیا دور شروع کرنا شامل ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید