راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ضلع راولپنڈی کی 14نشستوں پر مجموعی طور پر 4سو کے لگ بھگ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیئے۔ پی پی 7 کہوٹہ کیلئے چوہدری ظہیر محمود‘ طارق محمود مرتضیٰ اور محمد شبیر اعوان سمیت 27امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پی پی 8کلر سیداں اور کہوٹہ کیلئے چوہدری جمیل احمد‘ بشریٰ توقیر‘ آنسہ اشفاق‘ ظفر محمود چوہدری‘ افتخار احمد اورجاوید کوثر سمیت 26امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پی پی 9کیلئے طارق عزیز بھٹی‘ صدیقہ خانم‘ خرم پرویز راجہ اور چوہدری ساجد محمود سمیت 27امیدواروں‘ پی پی 10کیلئے راجہ قمر الاسلام‘ خالد محمود مرزا‘ چوہدری نثار علی خان اور عبد الوحید قاسم سمیت 29امیدواروں‘ پی پی 11کیلئے محمد عارف عباسی‘ ملک شکیل اعوان اور چوہدری انعام ظفر سمیت 29امیدواروں‘ پی پی 12کیلئے واثق قیوم عباسی‘ راجہ حامد نواز سمیت 24امیدواروں‘ پی پی 13کیلئے سردار آصف خان‘ شیخ طارق مسعود‘ محمد شفقت ریاض اور دوست محمد خان سمیت 37امیدواروں‘ پی پی 14کیلئے اسامہ چوہدری‘ رضوان احمد‘ ملک عبدالرؤف اور محمد بشارت راجہ سمیت 19امیدواروں‘ پی پی 15کیلئے ملک افتخار احمد‘ عمر تنویر‘ نثار اشرف‘ اعزاز آصف اور قیصر احمد سمیت 30امیدواروں‘ پی پی16کیلئے ملک شکیل اعوان‘ ضیاء اللہ شاہ‘ بابر خان جدون اور اعجاز خان جازی سمیت 10امیدواروں‘ پی پی 17کیلئے شیخ ارسلان حفیظ‘ ملک خالد نواز بوبی‘ ارشد فاروق اور راجہ راشد حفیظ سمیت 20امیدواروں‘ پی پی18 کیلئے راجہ حنیف‘ فیاض الحسن چوہان‘ رضا شاہ سمیت 20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اسی طرح پی پی19 کیلئے عمار صدیق خان‘ حاجی ملک عمر فاروق اور محسن ایوب خان سمیت 34امیدواروں‘ پی پی 20کیلئے ملک تیمور مسعود‘ ملک عمر فاروق‘ محمد وقاص خان اور محمد فیض خان تنولی سمیت 30امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ایک نشست جو راولپنڈی 6بنتی ہے‘ ضلع مری بننے کے باعث راولپنڈی سے الگ ہو گئی ہے جس کے کاغذات نامزدگی مری میں جمع ہوئے۔ اس نشست کو شامل کرکے کل 499امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ 22مارچ تک امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 27مارچ تک داخل کی جا سکیں گی‘ ان اپیلوں پر فیصلے 3اپریل تک کئے جائینگے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 4اپریل کو آویزاں کی جائیگی جبکہ 5اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشان 6اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ 30اپریل کو ہوگی۔