• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد شاہ رخ

سیریس(Sirius) رات کے وقت آسمان پر سب سے زیادہ روشن دکھائی دینے والا ستارہ ہے۔ یہ ستارہ ہمارے نظام شمسی سے 8.6 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ ہماری زمین سے اتنا دور ہے کہ سائرس ستارے سے نکلنے والی روشنی کو زمین تک پہچنے میں 8.6 سال لگ جاتے ہیں اور آپ کو بتاتا چلوں کہ روشنی ایک سیکنڈ میں تین لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ آپ خود اندازہ لگائیے کہ روشنی 8.6 سالوں میں کتنا زیادہ فاصلہ طے کرے گی۔ لیکن اس کے باوجود اس کا شمار ہمارے نظام شمسی کے پڑوسی ستاروں میں ہوتا ہے۔

سیریس ستارہ ہمارے سورج (سورج بھی ایک ستارہ ہے) کے مقابلے میں نہ صرف جسامت میں بڑا ہے بلکہ سورج سے بھی 25 گنا زیادہ چکمدار ہے۔سورج کی سطح کا درجہ حرارت 6 ہزار ڈگری سیلسیس ہے جبکہ سیریس کی سطح کا درجہ حرارت 10 ہزار ڈگری سیلسیس ہے۔

سیریس نام یونانی لفظ ”سیریوس“سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے 'جھلکا دینے والا یا 'چمکنے والا۔ یورپین خلاء ایجنسی Hipparcos کی تحقیق کے مطابق سیریس ستارہ کی چمک میں ا گلے 60000 سال تک بتدریج اضافہ دیکھنے کو ملے گا جیسے جیسے وہ زمین کے قریب آئے گا۔

سیریس کو آسمان پر تلاش کرنے کے لیے، اورین کی پٹی (جسے "تھری میریز" بھی کہا جاتا ہے) استعمال کرنا ممکن ہے۔ یہ تینوں اورین ستارے سیریس کی سمت اشارہ کرتے ہیں۔ اپنی تیز چمک کی وجہ سے یہ ستارہ آسمان پر باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے۔