• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ پی پی پی حکومت کا خاتمہ کرکے حکمرانوں کا سخت ترین احتساب کیا جائے، جلال شاہ، پیدل مارچ سے خطاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی خراب حکمرانی، مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف، سندھ کے عوام کی سیاسی، معاشی اور سماجی بحالی کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا پیدل مارچ 32 ویں روز میں داخل ہوگیا، سکھر سے نکلنے والا ایس یو پی کا پیدل سندھ مارچ منزل کی جانب روان دوان ہے جس کے شرکاء آج کراچی پریس کلب پہنچیں گے 33ویں اور اختتامی روز سید جلال محمود شاہ، سید زین شاہ و دیگر رہنما سندہ مارچ سے خطاب کرینگے۔سربراہ ایس یو پی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے پیدل سندھ مارچ میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ کرپٹ پی پی پی حکومت کا خاتمہ کرکے حکمرانوں کا سخت ترین احتساب کیا جائے، سید جلال محمود شاہ سربراہ ایس یو پی سید جلال محمود شاہ نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں فی الفور انتخابات کرائے جائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید