آواران / ژوب (نامہ نگار/نیوزایجنسیز) جھائو میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد خضدار سے جھاؤ کی طرف سفر کر رہے تھے کہسیڑھ پل پر سیلابی ریلےکی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عزیز اللہ، منیر احمد، عائشہ بی بی، نور زادی، سیمہ بی بی، حبیبہ بی بی، مسیر احمداور محسن جاں بحق ہو گئے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر سات افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ محسن کی تلاش جا ری ہے۔جھائو میں سیلابی ریلہ آنے اور اس میں گاڑی بہہ جانے کے بعد آواران میں الرٹ رہا، ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے ماتحت آفیسران اور پوری مشینری رات گئے سے جھائو کے متعلقہ مقام پر موجود اور بہہ جانے والے افراد کو نکالنے کے لئے اقدامات اٹھاتی رہی اور بالا آخر تمام بہہ جانے والے افراد کی لاشوں کو ندی سے نکال لیا گیا، لیویز نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ۔لیویز ذرائع سے ان کی شناخت عبداللہ ولد مولابخش زہری ساکن سوراب سکندر آباد منیر احمد ولد مراد بخش زہری ساکن سوراب عائشہ بی بی بنت خدا بخش ساکن سوراب نور زادی بنت مولا بخش ساکن سوراب سمیہ بی بی بنت منیر احمد حبیبہ بی بی بنت منیر احمد اور منیر احمد کی ایک اور بیٹی کے نام سے ہوئی۔ژوب سے نامہ نگار کےمطابق بارش اور ژالہ باری کے دوران لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد جبکہ بچے کی تلاش جاری ہے۔