• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری کی صورت میں پارٹی کے فیصلے کمیٹی کریگی، عمران خان نے بتا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ چند روز قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کی قیادت میں کروں گا جبکہ چند روز قبل ایک بیان میں عمران خان نے بھی کہا تھا کہ میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی پلان تیار ہے۔ اب غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے کریگی، میرے خلاف 94 مقدمات بنائے گئے ہیں لیکن میری گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ میرے پاس تمام مقدمات میں ضمانت موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید