• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف کارروائی پر غور

اسلام آباد ( آن لائن ) عمران خان کی اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کا معاملہ ، وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کے مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود جی بی پولیس اہلکار عمران خان کو سکیورٹی دے رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے اس حوالے سے وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید