• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے لوگ صوبہ سرائیکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،کاشف بجیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھی قوم پرست رہنما کاشف بجیرنے کہا کہ سندھ کے لوگ صوبہ سرائیکستان کی بھر پور حمایت کرتے ہیں،سندھ کی دوسری بڑی زبان سرائیکی ہے، کانفرنس کی صدارت سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کی،اس موقع پر معروف سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد، رشید دوستم نے سرائیکی کلام پیش کیا،تقریب میں ڈاکٹر امیر ابڑو، ولی نور، ساجد سندھی ،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، شریف خان لاشاری ، اظہر مجوکا ، اقبال بلوچ، شرافت عباس خان ایڈووکیٹ، مختار انجم بھٹہ، ملک اقبال نانڈلہ، حاجی عید احمد دھریجہ ، طاہر دھریجہ ، بابا ممتاز احمد، ملک زبیر وینس ، ایاز محمود دھریجہ و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید