• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔اتوار کو 12رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5، پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔صائم ایوب کو بارہواں کھلاڑی مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ملتان سلطانز کے محمد رضوان، رائیلی روسو، کیرن پولارڈ، عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ۔ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات ہارون رشید، بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر پر مشتمل غیر جانب دار پینل نے کیا ہے۔