• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کی اہلیہ اور سالی نے بھی فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا

لاہور(نمائندہ خصوصی)شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشا ء اور سالی اقصی بھی فائنل دیکھنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین میچ کے بعد گراونڈ میں دونوں سے مل رہے ہیں۔انشاء نے ماسک پہنا ہوا تھا۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی لاہور قلندرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین کے ہمراہ لاہور کے کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ایس ایل چیمپئن بننے اور ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز جس طرح کھیلی ان کو مبارک باد، پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد، اس دوران میچز آخری وقت تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہے۔

اسپورٹس سے مزید