• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت، 2022 کے انتخابات کالعدم قرار، عدالت کا حکم

کراچی(نیوزڈیسک) کویت کی عدالت نے 2022 کے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔کویت سٹی سے سرکاری میڈیا کے مطابق کویت کی عدالت نے سابقہ پارلیمان کو بحال کرنےکا حکم دیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ پچھلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حکم نامے میں موجود تضادات کی وجہ سے کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر کے انتخابات میں اپوزیشن ارکان نے اکثریت حاصل کی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے50میں سے 28نشستیں حاصل کی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق کویت کی عدالت میں انتخابی نتائج کے خلاف متعدد اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید