• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں جرائم پیشہ عناصر کوکھلی چھوٹ دیدی گئی‘ جمعیت پاکستان

کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک صوبائی نائب امراء مولانا محمد عالم لانگو مولانا محمد اقبال عثمانی مولانا عبدالغنی ساسولی صوبائی ناظم مالیات حاجی سید قاسم شاہ آغا حاجی عبدالرزاق لانگو صوبائی میڈیا آرگنائزر حافظ منصور احمد مینگل اور صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے چمن میں چوری ڈاکہ زنی اور امن وامان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے لوگوں کا گھروں سے نکلنا اور کاروباری زندگی محال ہے موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں واقعات پیش آرہے ہیں جبکہ مزاحمت پر معصوم شہریوں کو گولیاں ماری جاتی ہیں ۔