• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپواسا الیکشن میں پروفیسر کلیم صدر، ڈاکٹر اختیار علی سیکرٹری منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا ) کے سال 24-2023 کے لئے انتخابات منعقد کئے گئے، یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ فپواسا کے مرکزی صدر جب کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی مرکزی نائب صدر، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سندھ کے ڈاکٹر اختیار علی گھومرو مرکزی جنرل سیکرٹری اور زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر بشیر احمد اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے ڈاکٹر عبدالمبین مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران منتخب ہوئے، نو منتخب قیادت نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سالانہ بجٹ میں جامعات کی بجٹ میں موجودہ مہنگائی کے حساب سے اضافہ کریں اور فیصلہ کیاگیا کہ فپواسا کی جانب سے ملک بھر میں اس بابت زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ 
ملتان سے مزید