• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان مسائل کےحل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، جے یو پی

لاہور(خبرنگار) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی فرقہ پرستی عروج پر ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ھے سیاستدان ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں سیاستدانوں سمیت پوری قوم فرقہ پرستی کو ترک کر کے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے کامیابی اسی میں ہے انہوں نے کہا غربت بے روزگاری مہنگائی نے قوم کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ، سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں سیاست دان ملکی حالات کا تدارک کریں۔