• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے، جے یو آئی

لاہور(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی لاہور کے صدر قاری اعظم حسین، ناظم اعلیٰ مولانا طیب عثمانی ،قاری واحد بخش اوررحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔گزشتہ روز لاہور میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے بھرپور انداز میں اپنا کردار اداکریں۔