• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خوشیوں بھرے ہفتے کا اختتام

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خوشیوں بھرے ہفتہ کے اختتامی روز خوشی،صحت اور ویلنیس پر مبنی سیمینار منعقد ہوا جس میں انسانی صحت پر خوشی کی کیفیت کا ذکر ہوا۔سیمینار میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس ہفتہ کو منانے کی حکمت عملی اور فلسفہ پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے کٹھن حالات میں خوش رہنے کی فلاسفی اور بھی اہم ہو جاتی ہے۔ سیمینار کی گیسٹ سپیکر ڈاکٹر سارہ نے منہ کی صفائی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر قمرین فاطمہ نے کہا کہ انسانی صحت برش کی ضرورت اور ضروری تدابیر جو ایک صحت مند انسان کی ضرورت ہے پہ تبادلہ خیال کیا۔آخر میں اس ہفتہ میں منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔کیک کاٹ کر اس ہفتہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ایسی تفریحی تقریبات ہر سال منعقد کی جائیں گی۔کوآرڈینیٹر کلیہ حیوانات پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے سب منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرمرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر عمیر وقاص،ڈاکٹر اصغر عباس،ڈاکٹر عاطف رحمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔
ملتان سے مزید