• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیاء کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم لاہور میں ہوئے۔ ٹرائلز سے قبل قومی ٹیم کے سابق کوچ و انٹرنیشنل کھلاڑی رانا ظہیر احمد بابر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ٹرائلز میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ سلیکشن کمیٹی اب کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرے گی جس کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لگایا جائےگا قلندرز ہاکی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے لاہور قلندرز کی انتظامیہ بھی موجود تھی ۔

اسپورٹس سے مزید