• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمباپے فرنچ فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر

پیرس (جنگ نیوز) فرانس نے فٹ بال ورلڈ کپ اسٹار کائلیان ایمباپے کو ملکی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری گول کیپرہیوگو لوریس کے مستعفی ہونے کے سبب کی گئی ہے۔ لوریس نے ورلڈکپ فائنل کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 24 سالہ ایمباپے کو ان کے جانشین کے طور پر فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔ وہ ورلڈکپ میں ٹاپ اسکورر تھے۔