• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او ماچھیوال اور تفتیشی افسر سمیت متعدد اہلکار برطرف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جزا وسزا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سزا کا خوف ہی پولیس ملازمین کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے وہاڑی ، خانیوال لودھراں کے پولیس افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسران کا دفتر میں اردل روم کے دوران کیا۔ ایس ایچ او ماچھیوال شبیر احمد اور تفتیشی غلام عباس کو فرائض میں غفلت اور تفتیشی امور میں بے ضابطگی ثابت ہونے پر محکمہ سے برخاست کر دیا۔ کانسٹیبلز محمد عامر، محمد احسن، مہران غنی اور عمران مقصود کی جوڈیشل ڈیوٹی کے دوران چھ مجرمان پریزن وین سے ہتھکڑیاں کھول کر فرار ہو گئے تھے ۔ محکمانہ انکوائری میں فرائض کی ادائیگی میں غفلت ثابت ہونے پر آ ر پی او نے محکمہ سے برطرف کر دیا۔ اسی طرح کانسٹیبل محمد ندیم بخش وہاڑی اور ربنواز لودھراں کو بھی فرائض میں غفلت برتنے پر برخاست کر دیا۔ سب انسپکٹر ملازم حسین بھٹی ملتان دوران شناخت پریڈ نااہلی برتنے پر اس کو عہدہ تنزلی سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، جو کہ انکوائری کے دوران الزام مکمل طور پر ثابت نہ ہونے پر اس کو روکے جانے ترقی دوسال کی سزا دے کر سب انسپکٹر بحال کر دیا ۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشفاق کی اپیل تنزلی عہدہ ۔ انکوائری میں الزام ثابت نہ ہونے پر اس کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا ۔ عامر علی خانیوال کو بھی فرائض میں غفلت برتنے پر تنزلی تنخواہ دو سٹیج کی سزا دی ۔
ملتان سے مزید