• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران خان کا نیب میں طلبی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا، نیب راولپنڈی میں عمران خان کی پیشی کےلیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے تاہم نیب نے توشہ خانہ کیس میں نوٹس بھیج کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید