اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاہور کے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل بنچ نے منگل کو درخواست کی سماعت کی تو آمنہ علی ایڈوکیٹ پیش ہوئیں،فاضل جج نے ان سے استفسار کیاکہ درخواستوں پر رجسٹرارآفس کے کیا اعتراضات ہیں؟تو انہوں نے بتایاکہ حفاظتی ضمانت کی درخواست میں لاہور والی ایف آئی آر نہیں تھی۔