• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم

کراچی(ٹی وی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران متنازع نتائج کا شکار ہونے والی 6یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی مومن آباد کی یو سی 3اور منگھوپیر یوسی 12 میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال کی یوسی 1، اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں 16 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں 6 یونین کونسلز کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید