لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کینال روڈ پرپھر سے ڈیرے ڈالکر خیمے لگانا شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق مین کینال روڈ پرخیمے لگنے سے دن کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بڑھنا شروع ہو گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنی شروع ہو گئی ہیں۔ مختلف شہروں سے آئے پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں موجود ہیں۔