• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں انارکی پھیلنے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر قانون و انصاف کی اسی طرح دھجیاں اڑتی رہیں، غریب قوم مہنگائی، بدامنی، غربت اور بے روزگاری کی آگ میں جلتی رہی تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے،اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرے، کرپٹ پارٹیوں کو اقتدار میں لانے سے حالات ہرگز نہیں بدلیں گے، صورت حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ طاقتور کہتا ہے کہ ججز اس کی طرف چل کر آئیں، جتھوں کی صورت میں عدالتوں پر حملے ہوتے ہیں، پولیس اور جرنیل اپنی حفاظت تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، پولیس لوگوں پر گولیاں برساتی ہے، پاناما لیکس، پنڈوراپیپرز سے لے کر توشہ خانہ تک کرپشن کی ایسی داستانیں ہیں جن میں حکمران جماعتوں کے سرکردہ رہنما، بیوروکریٹس، سفارتکار، جرنیل، ججز سبھی ملوث نظر آتے ہیں، عدالتوں میں کمزور اور غریب کے لیے انصاف کے دروازے بندہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید