کراچی (اسٹاف رپورٹر) عام طور پر میچ ریفری کھلاڑیوں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی اور جرمانے عائد کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار کسی ملتان سلطانز کےمنیجر کو امپائر کے ساتھ نازیبا گفتگو کی پاداش میں ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ جمعرات کوپی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کی تھی۔ وہ فائنل کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ساتھ بحث میں ملوث پائے گئے، امپائر الیکس وارف کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔