• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران دہشت گرد بھی ہے کسی کو علم نہیں تھا، نواز شریف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد بھی ہے اس کاکسی کو علم نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے ، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت نے جے آئی ٹی بنادی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی ، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔ دنیاجانتی ہے یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیاہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے۔ پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نوازشریف نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسےلوگوں کے خلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے۔

اہم خبریں سے مزید