اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچایا اس فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔ ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا، وہ جب چاہے آئین توڑ دے اور جب چاہے اسمبلی توڑدے، یہ نہیں چلے گا، وہ جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑدے، یہ نہیں چلے گا، وہ جب چاہے الیکشن کمیشن پر حملہ کرے، عدالت پر دھاوا بول دے، یہ نہیں چلے گا، وہ جب چاہے الیکشن ہوجائے، جو چاہے فیصلے آئیں، یہ نہیں چلے گا۔