کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ادارے کے خلا ف بات کو ملک دشمنی سمجھتے ہیں ، آصف زرداری کو صدر بنانے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے ، عارف علوی کی مدت ستمبر میں ختم ہونے کا علم مجھے نہیں تھا چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے ، جنرل باجوہ کو توسیع کا فیصلہ غلط تھا، پہلی بار سینئر ترین افسر کو آرمی چیف بنایا گیا ہے ۔الیکشن کی تیاری علیحدہ اور پرامن الیکشن کروانا ایک علیحدہ بات ہے دوران الیکشن فوج کی تعیناتی کے لئے وزارت دفاع نے معذرت کی تھی فوج کا مرکزی کام تو ملک کا تحفظ ہے ۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرایا جائے ۔ ایٹمی پروگرام میں ہمیں کسی کا دباؤ نہیں ہے میرا نہیں خیال کہ پاکستان میں کوئی ایڈونچر ہوسکتا ہے ۔ فوج کو کھینچ کر سیاسی معاملات میں نہیں لانا چاہئے ۔ عمران خان نے ریاست کی طاقت کو بار بار چیلنج کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔