گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ کے تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی نےمحرر کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں تھانے میں زیر حراست مبینہ ملزم عابد کو گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کیخلا ف مقتول کے لواحقین نےشدید احتجاج کرتے ہوئے تھانےکا گھیراؤ کرلیا اور شدید نعرے بازی کی۔