• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ملتوی امیدواروں کو زر ضمانت واپس کردیا جائیگا

لاہور( مقصود اعوان) پنجاب اسمبلی کا 30اپریل کو ہونیوالا انتخاب ملتوی ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں کو اِن کا زر ضمانت 20ہزار روپے فی کس واپس کردیا جائے گا جبکہ اکتوبر میں بھی عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کے زر ضمانت اُس وقت کارآمد ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی ہونے سے صوبہ بھر سے جنرل نشستوں کیلئے 8 ہزار422 اورمخصوص نشستوں کے 723امیدواروں کے الیکشن کمیشن کو زر ضمانت کے طورپر جمع کرائے گئے 18کروڑ29لاکھ روپے جمع کرائے گئے مگر صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعدآزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی فیس کی واپسی کے لیے الیکشن کمیشن کے دفاتر سے رابطہ کررہے ہیں مگر انہیں چند روز صبر کا مشورہ دیا جارہا ہے، تاہم الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے تیار تھے، ان کے زر ضمانت انہیں واپس کردیئے جائیں گے جبکہ باقی امیدواروں کے زرضمانت اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیپازٹ تصورہوں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جنرل نشستوں سمیت خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے 20ہزار روپے فی کس زرضمانت اور 100روپے فی کس فارم فیس کی مد میں وصول کیے گئے تھے اور الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کیلئے 4اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید