• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں صبح سویرے گرج چمک کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

کراچی (اسٹاف رپورٹر / نیوز ایجنسیز) کراچی میںجمعرات کو صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش سے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، بارش رکنے کے بعد قوس قزح کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے تاہم کئی سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا ، متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ، کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اورچھوٹے طیاروں کو بھی پرواز نہیں کرنے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کوگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔کراچی میں ہونے والی بارش نے فضاؤں کو مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو سے معطر کر دیا۔شہر قائد میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد آسمان پر قوس قزح کے مناظر دیکھنے میں آئے۔جمعرات کونارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، عزیز آباد، بلدیہ، سرجانی ٹاؤن، کلفٹن، ڈیفنس، ایم اے جناح روڈ، صدر، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار اور کھارادر سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ بارش شروع ہوتے ہی متعد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جسے بعد ازاں کے الیکٹرک نے بتدریج بحال کر دیا تاہم کچھ علاقوں سے رات گئے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں۔
اہم خبریں سے مزید