راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پرآرٹیکل 6 لگاتی ہے، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تو مداخلت کریں گے۔