• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج معیاری ادارہ ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایک معیاری ادارہ ہے جہاں طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تدریسی اور غیر تدریسی تعلیم کا بھی خیال رکھا جاتا ہے تاکہ اس کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ شہریوں کی بہتر سے بہتر خدمت انجام دے سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم، ڈاکٹر شاہ فیصل، ڈاکٹر شیراز، ڈاکٹر فرحت جعفری اور ڈائریکٹر فنانس جاوید قیصر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ کالج کو یونیورسٹی بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ اور حکومت سندھ اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کالج کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے گا اور جو گرانٹ کے ایم سی بجٹ میں مختص کی گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید