• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا،سابق وزیر اعظم کے خلاف دو کیسز ہیں ، دونوں کیسز پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے۔نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں ، دونوں کیسز پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے، ان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید