• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن اینڈ کنٹری کلب کے زیر قبضہ زمین پر مشاورت کیلئے وزارت قانون طلب

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں گن اینڈ کنٹری کلب کے سال وار آڈٹ کی تفصیلات اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے دائرہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزارت نے گن اینڈ کنٹری کلب کے جون 2019 سے جون 2022 تک کے آڈٹ کی تفصیلات کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پراپرٹی اور اس کے انتظام سے متعلق مسائل کی وضاحت کی اور کمیٹی کو متعدد بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا جو اچھی طرح سے واقف عملے کی عدم دستیابی کے نتیجے میں ہوئیں ،کمیٹی کو 100 ایکڑ سے زیادہ کے رقبے کے بارے میں بتایا گیا جو بغیر کسی قانونی فریم ورک کے شوٹنگ گیم کے لیے قبضے میں ہے ۔
اہم خبریں سے مزید